جون 13, 2026

مریم نفیس کا جنسی جرائم پر سخت مؤقف، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

0
مریم نفیس کا جنسی جرائم پر سخت مؤقف، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

مریم نفیس کا جنسی جرائم پر سخت مؤقف، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور جنسی جرائم پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک متنازع اور توجہ حاصل کرنے والا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں جانوروں پر طبی اور سائنسی آزمائشوں کے بجائے جنسی زیادتی کے مجرموں پر تجربات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ مریم نفیس کی جانب سے اس پوسٹ کو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر وسیع بحث شروع ہوگئی۔

بہت سے صارفین نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے پوسٹ کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسے مجرموں کو طبی تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، جبکہ دوسرے نے اسے ایک مؤثر تجویز قرار دیا۔ ایک اور صارف نے رائے دی کہ تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں بعض افراد نے اس تجویز کی حمایت کی، جبکہ کچھ صارفین نے قانونی اور اخلاقی پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھائے۔ تاہم مریم نفیس کی پوسٹ نے خواتین کے خلاف جرائم اور مجرموں کو دی جانے والی سزاؤں کے حوالے سے عوامی مکالمے کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia