پی ایس ایل 11 کی ریکارڈ مالی کامیابی، منافع 2 ارب سے بڑھ کر 7.5 ارب روپے سے تجاوز
پی ایس ایل 11 کی ریکارڈ مالی کامیابی، منافع 2 ارب سے بڑھ کر 7.5 ارب روپے سے تجاوز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں شاندار مالی ترقی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیگ کا مجموعی منافع ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق Pakistan Cricket Board نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 میں منافع تقریباً 2 ارب روپے سے بڑھ کر 7.54 ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق اس نمایاں اضافے میں لیگ کی توسیع، آٹھ ٹیموں تک اضافہ، اور دو نئی فرنچائزز کا کردار اہم رہا، جس سے نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور فرنچائز ریونیو میں واضح اضافہ ہوا۔
دستاویزات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کل اخراجات 2.64 ارب روپے سے زائد رہے جبکہ کل آمدنی 10.19 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، جس کے نتیجے میں بھاری منافع حاصل ہوا۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں پی ایس ایل 2024 اور 2025 میں منافع نسبتاً کم تھا۔
