جون 10, 2026

آکسفورڈ اور موڈرنا کی کینسر سے بچاؤ کی نئی ایم آر این اے ویکسین کی آزمائش شروع ہونے والی ہے

0
آکسفورڈ اور موڈرنا کی کینسر سے بچاؤ کی نئی ایم آر این اے ویکسین کی آزمائش شروع ہونے والی ہے

آکسفورڈ اور موڈرنا کی کینسر سے بچاؤ کی نئی ایم آر این اے ویکسین کی آزمائش شروع ہونے والی ہے


اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)University of Oxford اور Moderna نے مشترکہ طور پر ایک نئی ایم آر این اے ویکسین تیار کی ہے جس کا مقصد ایسے افراد میں کینسر کی روک تھام کرنا ہے جو آنتوں اور بیضہ دانی کے کینسر کے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔


ماہرین کے مطابق یہ ویکسین خاص طور پر Lynch Syndrome کے شکار افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ موروثی عارضہ آنتوں، رحم، بیضہ دانی، معدے، لبلبے، گردوں اور جلد سمیت مختلف اقسام کے کینسر کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

تحقیق میں ایم آر این اے-4194 نامی ویکسین کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ انسانی مدافعتی نظام کو قبل از کینسر خلیات کو پہچاننے اور انہیں کینسر میں تبدیل ہونے سے پہلے ختم کرنے کے قابل بنا سکتی ہے یا نہیں۔

ٹرائل کے سربراہ David Church کے مطابق ویکسین مدافعتی نظام کو غیر معمولی خلیات کی شناخت اور ان کے خلاف مؤثر ردِعمل کی تربیت دے گی، جس سے کینسر کے آغاز کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ آزمائش کامیاب رہی تو مستقبل میں یہی ایم آر این اے ٹیکنالوجی دیگر اقسام کے کینسر کی روک تھام کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے، جو کینسر کے علاج اور بچاؤ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia

gem visa