جون 7, 2026

موساد میں بڑا ردوبدل، نائب سربراہ 22 سالہ سروس کے بعد برطرف

0
موساد میں بڑا ردوبدل، نائب سربراہ 22 سالہ سروس کے بعد برطرف

موساد میں بڑا ردوبدل، نائب سربراہ 22 سالہ سروس کے بعد برطرف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں قیادت کی تبدیلی کے بعد اہم انتظامی ردوبدل سامنے آیا ہے، جہاں نئے سربراہ Roman Gofman نے اپنے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق برطرف کیے گئے نائب، جن کی شناخت صرف "A” کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، موساد میں 22 برس تک مختلف آپریشنل ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ نئی قیادت کی جانب سے اپنی سینئر ٹیم تشکیل دینے کے عمل کا حصہ ہے۔ موساد کے جاری کردہ بیان میں نائب سربراہ کی طویل خدمات اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کے کردار کو سراہا گیا، جبکہ نئے ڈائریکٹر نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارے کی قیادت میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی حکمتِ عملی اور بعض توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہونے کے بعد موساد کے اندر دباؤ بڑھا، تاہم نائب سربراہ کی برطرفی کے سرکاری بیان میں اس کی وجہ ادارہ جاتی تنظیمِ نو اور نئی قیادت کی ترجیحات کو قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد میں مزید اعلیٰ سطحی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، جبکہ نئے سربراہ رومن گوفمین ایران سے متعلق پالیسی اور خفیہ آپریشنز کو اسرائیل کی اولین ترجیحات میں شمار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے