حکومت نے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار
حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ Ministry of Petroleum کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ نئی کمی کے بعد عوام کو پیٹرول کی قیمت میں مزید ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔
