آئندہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیش گوئی
آئندہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیش گوئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اندازوں میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی برآمدات بڑھ کر تقریباً 35 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی۔ اس کے مقابلے میں مالی سال 2025-26 کے اختتام پر برآمدات تقریباً 31 ارب 93 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب پاکستان اپنی برآمدی منڈیوں کو وسعت دینے اور بیرونی تجارت کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ آنے والے سال میں تجارتی سرگرمیوں میں بہتری اور برآمدی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
