کراچی میں عیدالاضحیٰ پر قصائیوں کے نرخ جاری، چھریوں اور دھار کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
کراچی میں عیدالاضحیٰ پر قصائیوں کے نرخ جاری، چھریوں اور دھار کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Karachi میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصائیوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے روز 5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کے 35 ہزار روپے جبکہ 2 سے 5 من وزنی جانور کی کٹائی کے 20 سے 25 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
ریٹ لسٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز بڑے جانور کی کٹائی 20 ہزار روپے جبکہ چھوٹے جانور کی کٹائی 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بکرے، دنبے اور مینڈھے کی کٹائی کے نرخ پہلے روز 8 ہزار، دوسرے روز 5 ہزار اور تیسرے روز 2 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب چھریوں اور دھار لگانے والوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ چھوٹی لوہے والی چھری بمعہ دھار 300 روپے، کھال اتارنے والی چھری 250 سے 320 روپے جبکہ بڑی ذبح والی چھری 400 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ کچن کی چھری کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
