ویرات کوہلی کی ہینڈ شیک پر ٹریوس ہیڈ سے سرد مہری، سوشل میڈیا پر تنقید
ویرات کوہلی کی ہینڈ شیک پر ٹریوس ہیڈ سے سرد مہری، سوشل میڈیا پر تنقید
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار Virat Kohli ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جب انہوں نے آئی پی ایل 2026 کے ایک میچ کے بعد آسٹریلوی بیٹر Travis Head سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی ہینڈ شیک لائن میں موجود تھے۔ اس موقع پر Virat Kohli نے پیٹ کمنز اور ابھشیک شرما سے ہاتھ ملایا، تاہم وہ Travis Head کے سامنے سے بغیر ہاتھ ملائے آگے بڑھ گئے، حالانکہ ہیڈ نے ہاتھ آگے بڑھایا ہوا تھا۔
میچ کے دوران بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ جملوں کا تبادلہ دیکھا گیا، تاہم اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے Virat Kohli کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوال اٹھائے۔
میچ میں کوہلی نے بیٹنگ میں بھی زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھائی اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد نے 255 رنز بنائے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو 200 رنز تک محدود رہی۔
