سکستھ روڈ پر میٹرو بس میں خوفناک آگ، مسافر محفوظ، سروس معطل
سکستھ روڈ پر میٹرو بس میں خوفناک آگ، مسافر محفوظ، سروس معطل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) سکستھ روڈ کے مقام پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ٹریک پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی میں 4 ایمرجنسی گاڑیاں اور 12 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آگ کے باعث میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی۔
انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے اور ٹریک کلیئر ہونے کے بعد میٹرو بس سروس بحال کردی جائے گی۔
ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
