فرنچ اوپن میں نئی تاریخ، ٹینس اسٹار کے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری
فرنچ اوپن میں نئی تاریخ، ٹینس اسٹار کے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک منفرد اور دلچسپ روایت قائم ہوگئی، جہاں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا کے کتے ’ایش‘ کو خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کردیا گیا۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ’ایش‘ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے والا پہلا کتا بن گیا ہے۔
ارینا سبالینکا کا پالتو کتا ’ایش‘ اپنے خصوصی کارڈ کے ساتھ فرنچ اوپن کے پریکٹس سیشنز اور دیگر سرگرمیوں میں بھی ان کے ہمراہ شریک ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس دلچسپ پیش رفت کو مداحوں کی جانب سے خوب توجہ مل رہی ہے۔
