کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی؛ النصر نے داماک کو ہرا کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی؛ النصر نے داماک کو ہرا کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
یہ النصر کا سال 2019 کے بعد پہلا سعودی پرو لیگ ٹائٹل ہے، جبکہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے بھی سعودی عرب آمد کے بعد یہ پہلی بڑی لیگ کامیابی ثابت ہوئی ہے۔
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی پرو لیگ کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت النصر نے داماک کو 1-4 سے شکست دے کر لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی النصر نے پوائنٹس ٹیبل پر 86 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے روایتی حریف الہلال کو دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے چھوڑ کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
میچ کے دوران النصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ دوسرے ہاف میں کنگزلے کومان نے ایک خوبصورت انفرادی کوشش کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ اس دوران داماک نے پنالٹی کک پر ایک گول اسکور کر کے النصر کی برتری کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے فوراً بعد کرسٹیانو رونالڈو نے ایک دلکش فری کک پر شاندار گول داغ کر میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت کو دوبارہ مضبوط کر دیا۔
میچ کے 81 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور شاندار گول کر کے نہ صرف النصر کی 1-4 سے فتح پر مہر ثبت کی بلکہ اپنی ٹیم کے لیے لیگ ٹائٹل کو بھی یقینی بنا دیا۔ میچ کے اختتام پر النصر کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اس شاندار فتح کا بھرپور جشن منایا۔
