آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا، فخر زمان اور صائم ایوب باہر
آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا، فخر زمان اور صائم ایوب باہر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیونکہ اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔
پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد دوبارہ میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بورڈ کے مطابق اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
