مئی 20, 2026

امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 روزہ جنرل لائسنس جاری کردیا

0
امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 روزہ جنرل لائسنس جاری کردیا

امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 روزہ جنرل لائسنس جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی وزیر خزانہ Scott Bessent نے اعلان کیا ہے کہ سمندر میں پھنسے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 دن کا جنرل لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ضرورت کے مطابق مخصوص لائسنس جاری کرنے پر بھی کام کرے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق جنرل لائسنس خام تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا جبکہ توانائی کے لحاظ سے کمزور ممالک تک تیل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت تیل کی سپلائی بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی کیلئے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے