ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے ایچ آئی آئی ٹی ورزش مؤثر قرار
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے ایچ آئی آئی ٹی ورزش مؤثر قرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ High Blood Pressure کے شکار افراد کیلئے ہائی اِنٹینسٹی اِنٹروَل ٹریننگ (HIIT) صحت بہتر بنانے میں نہایت مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
محققین کے مطابق پہلی بار واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ ایچ آئی آئی ٹی اور مختلف ورزشوں پر مشتمل کمبائنڈ ٹریننگ دونوں ہی بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایروبک ورزشیں، جیسے جاگنگ، سائیکلنگ اور تیراکی، ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ ورزش بلند فشارِ خون کو کنٹرول کرنے میں “انتہائی اہم کردار” ادا کرتی ہے۔
British Journal of Sports Medicine میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برازیل کے ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر اور ورزش سے متعلق 31 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
تحقیق میں مجموعی طور پر 1345 ایسے افراد شامل تھے جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھے۔
