مئی 20, 2026

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات نے تمام الزامات مسترد کر دیے، فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

0
ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات نے تمام الزامات مسترد کر دیے، فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات نے تمام الزامات مسترد کر دیے، فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Sana Yousaf قتل کیس میں گرفتار ملزم Umar Hayat نے عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو جھوٹا اور پلانٹڈ قرار دے دیا۔

District and Sessions Court Islamabad میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جہاں ملزم کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلمبند کیا گیا۔

سماعت کے دوران جج کی جانب سے قتل، موبائل چوری، کرائے کی گاڑی، لوکیشن، شناخت پریڈ اور مبینہ اعتراف جرم سے متعلق سوالات کیے گئے، تاہم ملزم نے تمام الزامات کی تردید کی۔

ملزم عمر حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ثنا یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے قتل کا اعتراف یا کوئی انکشاف کیا۔

جج نے دورانِ تفتیش سامنے آنے والے موبائل نمبر کے بارے میں سوال کیا تو ملزم نے وکیل کی عدم موجودگی میں جواب دینے سے گریز کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اسے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے تشدد کرکے خالی کاغذات پر انگوٹھے لگوائے اور سوشل میڈیا کے دباؤ میں مقدمے میں پھنسایا۔

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر جج اور وکیل صفائی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

عدالت نے ملزم کا بیان مکمل ہونے کے بعد سماعت منگل تک ملتوی کر دی، جبکہ آئندہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں اسلام آباد میں ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ ملزم عمر حیات عرف کاکا کو بعد ازاں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے