اسکاٹ لینڈ کے لیجنڈ رگبی کھلاڑی Scott Hastings انتقال کر گئے
اسکاٹ لینڈ کے لیجنڈ رگبی کھلاڑی Scott Hastings انتقال کر گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے لیجنڈ کھلاڑی Scott Hastings 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے بیٹے کورے اور بیٹی کیری اینی کی جانب سے جاری بیان میں اتوار کے روز ان کے انتقال کی افسوسناک خبر کی تصدیق کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق 2022 میں اسکاٹ ہاسٹنگز میں لاعلاج نان ہاجکن لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا علاج جاری رہا۔
واضح رہے کہ لیجنڈ رگبی پلیئر اُس آخری اسکاٹ لینڈ نیشنل رگبی یونین ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1990 کے فائیو نیشن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گرینڈ سلیم اپنے نام کیا تھا۔
Scott Hastings نے اسکاٹ لینڈ کے لیے 65 میچز کھیلے، جبکہ وہ دو مرتبہ برٹش اینڈ آئرش لائنز کے دوروں میں بھی شامل رہے۔
