سعودی عرب پر عراق کی حدود سے ڈرون حملہ، 3 ڈرون تباہ
سعودی عرب پر عراق کی حدود سے ڈرون حملہ، 3 ڈرون تباہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کی حدود سے داغے گئے 3 ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق مملکت اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے، جبکہ حملوں کا جواب مناسب وقت اور مقام پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر عراقی حدود سے ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔
