مئی 18, 2026

سوات، ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

0
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے


خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، خصوصاً سوات اور ملاکنڈ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے