مئی 18, 2026

سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان پر گرفت مضبوط، تیسرے دن کھیل جاری

0
سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان پر گرفت مضبوط، تیسرے دن کھیل جاری

سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان پر گرفت مضبوط، تیسرے دن کھیل جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Pakistan vs Bangladesh Test Series کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کا آغاز کیا۔ دونوں بلے باز کریز پر موجود ہیں جبکہ میزبان ٹیم کو پاکستان پر 160 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ نجم الحسن شانتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسرے روز کا آغاز کیا، تاہم دونوں اوپنرز جلد پویلین لوٹ گئے۔ اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بنا سکے۔

کپتان Shan Masood 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ Babar Azam نے 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔ حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کھاتہ نہ کھول سکے۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3،3 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے پہلے روز بنگلادیش اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا، جہاں لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے