ابوظہبی کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت
ابوظہبی کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ریجن میں واقع براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے بیرونی حفاظتی حصار کے قریب ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک برقی جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اماراتی حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی تابکاری کی سطح یا پاور پلانٹ کے اہم نظام متاثر ہوئے، اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے یو اے ای کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ شہری جوہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا عالمی امن اور ماحولیات کے لیے خطرناک ہے، اور خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے۔
