آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی اور پالیسی اقدامات کو مؤثر قرار دے دیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی اور پالیسی اقدامات کو مؤثر قرار دے دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)International Monetary Fundنے کہا ہے کہ مضبوط پالیسی اقدامات کے تسلسل نے پاکستان کی معاشی بحالی کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ معیشت کو بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت تیسرے جائزے اور لچک و پائیداری سہولت (RSF) کے دوسرے جائزے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی نمو میں تیزی آئی، مہنگائی قابو میں رہی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر متوازن رہا۔ اس کے علاوہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بحالی بھی سابقہ اندازوں سے بہتر رہی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے مضبوط معاشی اور مالیاتی اقدامات نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا اور بیرونی دباؤ کے باوجود معیشت کی مزاحمت میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس صورتحال نے پاکستان کے قلیل مدتی معاشی منظرنامے کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ
خدشہ موجود ہے کہ جنگ کے باعث مہنگائی پر دباؤ بڑھے گا جبکہ معاشی نمو اور ادائیگیوں کے توازن پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ جنگ کے مجموعی اثرات محدود رہنے کی توقع ہے، تاہم معیشت کو درپیش منفی خطرات اب بھی بہت زیادہ ہیں۔
