ورلڈ کپ فائنل ٹکٹس کی قیمتیں آسمان پر، چار نشستیں 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئیں
ورلڈ کپ فائنل ٹکٹس کی قیمتیں آسمان پر، چار نشستیں 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئیں
اسلام آباد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فارم پر آئندہ ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس کی قیمتوں نے حیران کن حدیں چھو لی ہیں، جہاں صرف چار ٹکٹس کی قیمت 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔
یہ فائنل 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اور یہ مہنگے ترین ٹکٹس اسٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ سے متعلق ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ FIFA خود ری سیل ٹکٹس کی قیمت مقرر نہیں کرتی، تاہم وہ ہر خرید و فروخت پر 15 فیصد کمیشن وصول کرتی ہے۔ اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو جائیں تو فیفا کو صرف کمیشن کی مد میں تقریباً 2 ملین پاؤنڈ حاصل ہو سکتے ہیں۔
ٹکٹنگ کیٹیگریز کے مطابق سب سے مہنگی کیٹیگری ون نشستوں کی قیمت 11 ہزار 920 پاؤنڈ سے شروع ہو کر 1.7 ملین پاؤنڈ تک جا رہی ہے، جبکہ سب سے سستے ٹکٹس بھی تقریباً 8 ہزار 89 پاؤنڈ میں دستیاب ہیں۔
