اپریل 24, 2026

پی ایس ایل 11، خوشدل کی دھواں دار بیٹنگ،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

0
news-1776156099-5383

لاہور پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں  پر 199 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 62  اور فخر زمان  61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے  معین علی نے 2 ،حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی کنگز نے  200 رنز کا ہدف خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کی جانب سے جیسن روئے 9 ، ریز ا ہینڈرکس 10 اور سلمان آغا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔معین علی نے 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ اعظم خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے