اپریل 24, 2026

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ،فی کلو قیمت  کتنی ہو گئی ؟ جانیے

0
news-1776967463-7479

 کراچی ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعدفی کلو قیمت 560 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے باوجود ملک میں مہنگائی کا دباﺅ برقرار ہے، گھی اور تیل کی قیمتوں میں 35 روپے فی کلو/لیٹر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

’’این این آئی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے یہ 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ گھی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 510 روپے کے بجائے اب 535 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے