مئی 14, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد یونیورسٹی میں خصوصی نشست، قومی سلامتی اور انفارمیشن وارفیئر پر گفتگو

0
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد یونیورسٹی میں خصوصی نشست، قومی سلامتی اور انفارمیشن وارفیئر پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد یونیورسٹی میں خصوصی نشست، قومی سلامتی اور انفارمیشن وارفیئر پر گفتگو

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کی Shifa Tameer-e-Millat University میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن وارفیئر کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یونیورسٹی آمد پر فیکلٹی، اساتذہ اور طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کے دوران انہوں نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے اور جدید دور میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکاء کے مطابق نشست میں کئی ابہام دور ہوئے اور انہیں جعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

Muhammad Iqbal Khan نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اساتذہ اور طلبہ نے مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس نشست کو ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا، جبکہ مختلف شہروں سے آئے طلبہ نے بھی اس مکالمے کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے