ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی ریکارڈ فروخت، افتتاح سے قبل ہی نیا سنگ میل قریب
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی ریکارڈ فروخت، افتتاح سے قبل ہی نیا سنگ میل قریب
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے شائقین نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکٹس کی ریکارڈ خریداری کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے اب تک ڈیڑھ لاکھ ٹکٹس کی فروخت کا ہدف جلد عبور ہونے والا ہے، جو کسی بھی سابقہ ویمنز ایونٹ میں افتتاحی میچ سے قبل ہونے والی سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت کا ریکارڈ ہوگا۔
افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اور سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل 2020 کے ایڈیشن میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایک لاکھ 36 ہزار 549 ٹکٹس فروخت ہوئے تھے، جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔
ادھر وارم اپ میچز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 6 جون کو ڈربی میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ 9 جون کو اسی مقام پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
