مزید آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
برلن جرمن کمپنی کے تحت آپریٹ کیے جانے والے جہاز سمیت2 مزید خالی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں ایک جرمن کمپنی کے تحت آپریٹ کیا جانے والا ’’ٹیما ایکسپریس‘‘ ہے، جبکہ دوسرے جہاز’’ایل بی انرجی‘‘ پر پاناما کا پرچم لگا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں اس کے 19 جنگی بحری جہاز تعینات ہیں۔ جن میں بحرہند میں 7 جہاز اور 2 ایئرکرافٹ کیریئرز شامل ہیں۔
