اکتوبر 24, 2026

پی ایس ایل 12 کے اہم فیصلے، پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا

0
پی ایس ایل 12 کے اہم فیصلے، پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا

پی ایس ایل 12 کے اہم فیصلے، پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کے اجلاس میں سیزن 12 کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آن لائن منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہِ راست سائن کر سکے گی، تاہم اس کے لیے شرط ہوگی کہ متعلقہ کھلاڑی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزنز میں نہ کھیلا ہو۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 12 کے لیے پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا، جبکہ ایونٹ 18 مارچ سے 2 مئی تک پاکستان کے پانچ سے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے اور گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ تعداد میں تماشائیوں کی موجودگی میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور آئندہ سیزن میں لیگ کو مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے