اکتوبر 18, 2026

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر تباہ، عملے کے 2 ارکان جاں بحق؛ ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز، 2 بیلسٹک میزائل بھی مار گرانے کا دعویٰ

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں عملے کے 2 ارکان جاں بحق ہو گئے۔

سعودی اتحادی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔

تاہم، ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے سے متعلق دعوؤں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے