ستمبر 24, 2026

پاکستان کا افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی و ڈرون حملوں کا دعویٰ، عطا تارڑ کا کہنا ہے اہداف ڈرون لانچنگ اور ذخیرہ گاہیں تھیں

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ان حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں انتہائی بتایا کہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز افغان سرزمین سے بھیجے گئے ڈرونز کی اپنے اہداف تک پہنچنے سے قبل نش محدود اور متناسب تھیں اور ان کا ہدف پاکستان کے خلاف حملوں کی کوششوں سے منسلک فوجی تنصیبات تھیں۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز افغان سرزمین سے بھیجے گئے ڈرونز کی اپنے اہداف تک پہنچنے سے قبل نشاندہی کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے 8 ڈرون پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جن میں سے 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں جبکہ دیگر 4 طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے