ستمبر 18, 2026

سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

0
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔ دونوں ممالک کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا دفاع کرتا رہے گا اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

مکہ معاہدے کے تحت کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں پاکستان کے ردِعمل سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کا طریقہ کار عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا۔ کسی حملے کی صورت میں تینوں ممالک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔ فوجی کارروائیوں اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات حساس اور خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے کسی بھی ممکنہ کارروائی کا فیصلہ تینوں ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے