اگست 20, 2026

امریکا کا آبنائے ہرمز میں خفیہ بحری آپریشن جاری، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کا دعویٰ

0
امریکا کا آبنائے ہرمز میں خفیہ بحری آپریشن جاری، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کا دعویٰ

امریکا کا آبنائے ہرمز میں خفیہ بحری آپریشن جاری، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل کے لیے خفیہ بحری راستہ قائم کر رکھا ہے، جس کے ذریعے روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل تیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ہر رات 15 سے 20 آئل ٹینکرز جنوبی راستے سے آبنائے ہرمز میں آتے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس خفیہ آپریشن کی نگرانی فورٹ بریگ اور شمالی کیرولائنا سے کی جا رہی ہے، جبکہ ٹاسک فورس خلیجی خطے کے شراکت داروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔

حکام کے مطابق آئل ٹینکرز مخصوص اوقات میں قافلے کی صورت میں سفر کرتے ہیں اور امریکی فوج کی ہدایات کے مطابق جنوبی راستے سے گزرتے ہیں۔ امریکی لڑاکا طیارے ان جہازوں کو ممکنہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

معاملے سے آگاہ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز گزشتہ دو ماہ سے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے کو کنٹرول کر رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس نہیں بلکہ امریکی فورسز کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے