اگست 16, 2026

پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پولنگ کا آغاز، پیپلز پارٹی امیدوار سمیت 8 امیدوار مدمقابل

0
پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پولنگ کا آغاز، پیپلز پارٹی امیدوار سمیت 8 امیدوار مدمقابل

پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب: پولنگ کا آغاز، پیپلز پارٹی امیدوار سمیت 8 امیدوار مدمقابل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خیرپور: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 30 خیرپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر اسفند یار خان کھرل سمیت 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

حلقے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 980 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن کے لیے 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار 500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 64 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 68 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 30 خیرپور کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے