اگست 13, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل ایک ڈالر سے زائد سستا، برینٹ 87.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا

0
عالمی منڈی میں خام تیل ایک ڈالر سے زائد سستا، برینٹ 87.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل ایک ڈالر سے زائد سستا، برینٹ 87.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 29 سینٹ، یعنی 1.5 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.6 فیصد کمی کے بعد 81 ڈالر 97 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ 2026ء میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے حوالے سے کمزور پیش گوئیاں اور عالمی معیشت پر بڑھتے دباؤ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق تنازع کے باعث تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹیں قیمتوں میں مزید کمی کو محدود کر رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی طلب، رسد، اوپیک کی پیداواری پالیسی اور مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی صورتحال آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں کے لیے اہم عوامل رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے