اگست 13, 2026

ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

0
ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ٹیکساس میں امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار دونوں فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کے قریب سیلاڈو کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، تاہم حادثے کی حتمی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہلخانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے