شہر میں جزوی ابر آلود موسم، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
شہر میں جزوی ابر آلود موسم، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)شہر میں موسم جزوی ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے فضا خوشگوار ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جزوی ابر آلود موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔
