آج پیٹرول 10 اور ڈیزل 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ
آج پیٹرول 10 اور ڈیزل 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے بعد 18 جولائی سے نافذ ہونے والے نئے پندرہ روزہ جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو اس کے براہِ راست اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
