پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر، 4.5 ارب ڈالر کا تاریخی ریکارڈ قائم
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر، 4.5 ارب ڈالر کا تاریخی ریکارڈ قائم
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4.5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر لی، جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کی وجہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او)، سافٹ ویئر بطور سروس (SaaS) اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی رہی۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کی دیگر مارکیٹس میں اپنی رسائی بڑھا کر برآمدی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیک اداروں کی نئی عالمی منڈیوں میں توسیع نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور بین الاقوامی مارکیٹس میں وسعت آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ان کے بقول آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں یہ پیش رفت عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد اور مضبوط ہوتے معاشی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
