جولائی 14, 2026

شہر بھر میں بادلوں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

0
شہر بھر میں بادلوں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

شہر بھر میں بادلوں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی میں آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، جبکہ ہوائیں چلنے کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا بھی امکان موجود ہے۔

موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بھی موسم مختلف رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ کراچی میں ابر آلود موسم اور ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

اسلام آباد میں صبح کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم دوپہر کے بعد بادل چھائے رہنے اور رات کے وقت شہر کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کا صبح کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے