ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ارجنٹینا کی جانب سے میک الیسٹر نے میچ کے 10ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، تاہم سوئٹزرلینڈ کے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے ارجنٹینا کو دوبارہ برتری دلائی، جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کرکے 1-3 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
