جولائی 11, 2026

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، ہزاروں میزائل داغنے کا انتباہ

0
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، ہزاروں میزائل داغنے کا انتباہ

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، ہزاروں میزائل داغنے کا انتباہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقوں کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے کسی بھی حملے یا اقدامِ قتل کی صورت میں مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور ایران کئی برس سے انہیں نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ایران پر ایسی بمباری کی جائے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر واشنگٹن نے آمادگی ظاہر کی۔ ان کے مطابق اگرچہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، تاہم خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی رابطے جاری رہنے چاہییں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ادھر ایران نے صدر ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات کے نئے مرحلے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران نے صرف ثالثی کی کوششوں کے تحت ثالث ممالک کے وفود کا دورۂ ایران قبول کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے