جولائی 8, 2026

فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے آخری آٹھ میں جگہ بنا لی

0
فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے آخری آٹھ میں جگہ بنا لی

فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے آخری آٹھ میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وینکوور: فٹ بال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرمتوقع طور پر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

سوئٹزرلینڈ نے پری کوارٹر فائنل میں کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ایونٹ کے آخری آٹھ مرحلے کی تمام ٹیمیں سامنے آ گئیں۔

دو روز کے وقفے کے بعد پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا، جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

دیگر کوارٹر فائنلز میں اسپین کا سامنا بیلجیم، انگلینڈ کا مقابلہ ناروے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا ٹکراؤ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ یہ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے