جولائی 7, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

0
وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے، جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے