جولائی 6, 2026

برازیل کی ورلڈ کپ سے رخصتی، نیمار نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0
برازیل کی ورلڈ کپ سے رخصتی، نیمار نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

برازیل کی ورلڈ کپ سے رخصتی، نیمار نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیوجرسی: فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل ایونٹ سے باہر ہو گئی، جبکہ اسٹار فٹبالر نیمار نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیوجرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ناروے کی جانب سے دونوں گول اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے کیے، جنہوں نے 79ویں اور 90ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

میچ کے اختتام پر برازیل کی ورلڈ کپ مہم ختم ہونے پر نیمار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں آبدیدہ ہو گئے۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ہی برازیل کے ایک کامیاب دور کا اختتام بھی ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے