حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی
حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے سستا ہونے کے بعد 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں صارفین کو محدود ریلیف ملے گا۔
