جولائی 4, 2026

باقر قالیباف: جنگ کے بعد حالات بدل چکے، امریکا کو نئے تجارتی حقائق تسلیم کرنا ہوں گے

0
باقر قالیباف: جنگ کے بعد حالات بدل چکے، امریکا کو نئے تجارتی حقائق تسلیم کرنا ہوں گے

باقر قالیباف: جنگ کے بعد حالات بدل چکے، امریکا کو نئے تجارتی حقائق تسلیم کرنا ہوں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد خطے کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب امریکا کو تجارت سے متعلق نئے حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ حالیہ پیشرفت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے بہتر مواقع پیدا ہوئے ہیں، جبکہ مستقبل میں پابندیاں ختم ہونے کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی سرگرمیوں میں کمی سے ٹرانزٹ تعاون کو فروغ ملے گا۔

چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چین کے اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اسرائیل ممکنہ معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم ایران کی دفاعی صلاحیت کسی بھی نئی جارحیت کو روکنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لیے منظم حکمتِ عملی اور مؤثر سیاسی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ چین اور ایران کی دیرینہ دوستی مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے