امباپے عالمی کپ کی تاریخ کے دوسرے بڑے گول اسکورر بن گئے
امباپے عالمی کپ کی تاریخ کے دوسرے بڑے گول اسکورر بن گئے امباپے عالمی کپ کی تاریخ کے دوسرے بڑے گول اسکورر بن گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا: فرانس کے مایہ ناز فٹبالر کیلیان امباپے نے عالمی کپ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کر لیا۔
سوئیڈن کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں دو گول اسکور کرنے کے بعد امباپے کے عالمی کپ میں مجموعی گولوں کی تعداد 18 ہو گئی، جس کے بعد وہ تاریخ کے دوسرے بڑے گول اسکورر بن گئے۔
امباپے اب ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے ہیں، جن کے عالمی کپ میں مجموعی گولوں کی تعداد 19 ہے۔ رواں عالمی کپ میں بھی امباپے 6 گول کر کے میسی کی برابری پر آ گئے ہیں اور بہترین گول اسکورر کا اعزاز حاصل کرنے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
فرانسیسی اسٹار نے عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 10 گول کر کے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جبکہ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے میروسلاف کلوسے، برازیل کے رونالڈو اور جرمنی کے گیرڈ مولر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں لیونل میسی پہلے، کیلیان امباپے دوسرے، میروسلاف کلوسے تیسرے، رونالڈو چوتھے اور گیرڈ مولر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
صرف تین عالمی کپ ٹورنامنٹس میں امباپے کی غیر معمولی کارکردگی نے انہیں مستقبل میں عالمی کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے گول اسکورر بننے کا مضبوط امیدوار بنا دیا ہے۔
