جولائی 1, 2026

بلوچستان میں سرحد پار سے آنے والے چار ڈرون تباہ، پاک فوج کا مؤثر جواب

0
بلوچستان میں سرحد پار سے آنے والے چار ڈرون تباہ، پاک فوج کا مؤثر جواب

بلوچستان میں سرحد پار سے آنے والے چار ڈرون تباہ، پاک فوج کا مؤثر جواب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرحد پر افغانستان سے آنے والے چار ڈرون مؤثر کارروائی کے دوران تباہ کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 30 جون کو افغانستان سے پاکستان کی جانب چار ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر شناخت کرکے کامیابی سے مار گرایا۔

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کیا اور دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کو اپنے زیرِ انتظام علاقوں سے سرگرم دہشت گرد عناصر کی سرپرستی روکنی چاہیے اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے