پیراگوئے کا بڑا اپ سیٹ، جرمنی کو پنالٹی مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
پیراگوئے کا بڑا اپ سیٹ، جرمنی کو پنالٹی مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹ بال عالمی کپ کے آخری 32 ٹیموں کے مرحلے میں پیراگوئے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف جرمنی کو پنالٹی مقابلے میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں جرمنی کا کھیل بہتر رہا، تاہم 42ویں منٹ میں پیراگوئے کے جولیو اینسیکو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور وقفے تک مقابلہ ایک، صفر رہا۔
دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی جرمنی نے مسلسل حملے کیے اور 54ویں منٹ میں ہیورٹز نے گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد پیراگوئے کے دفاع نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کو مزید گول کرنے سے روک دیا۔
مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اگرچہ جرمنی کے کھلاڑی تا نے ایک گول کیا، تاہم گول کیپر کے خلاف فاؤل کے باعث ریفری نے اسے مسترد کر دیا۔
بعد ازاں پنالٹی مقابلے میں دونوں ٹیمیں ابتدائی پانچ، پانچ کوششوں کے بعد تین، تین گول سے برابر رہیں، جس کے بعد فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوا۔ جرمنی کے کھلاڑی تا اپنی پنالٹی پر ناکام رہے، جبکہ پیراگوئے کے کھلاڑی نے کامیاب کوشش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ پیراگوئے نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
