جون 28, 2026

الجزائر اور آسٹریلیا کا سنسنی خیز مقابلہ برابر، دونوں ناک آؤٹ مرحلے میں، ایران باہر

0
الجزائر اور آسٹریلیا کا سنسنی خیز مقابلہ برابر، دونوں ناک آؤٹ مرحلے میں، ایران باہر

الجزائر اور آسٹریلیا کا سنسنی خیز مقابلہ برابر، دونوں ناک آؤٹ مرحلے میں، ایران باہر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹبال عالمی کپ میں الجزائر اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ تین، تین گول سے برابر ختم ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے گروپ جے سے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

میچ کے ابتدائی ساٹھ منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا۔ بعد ازاں الجزائر نے دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں تیسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

تاہم میچ کے آخری لمحات میں آسٹریلیا نے بھی تیسرا گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی۔

ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کی کامیابی ضروری تھی، تاہم برابر مقابلے کے باوجود دونوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ ایران کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے